اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلایا جائے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام جماعتیں اس کمیٹی میں شرکت کریں، وہ آئیں بیٹھیں اور اس حوالے سے قانون سازی کریں۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ انتخابی اصلاحات پر تمام متفق ہوں۔
انھوں نے بتایا کہ پارلیمانی کمیٹی کے ٹی او آرز تو خود کمیٹی طے کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی لیڈرز کو اس پارلیمانی کمیٹی کا ممبر بنارہے ہیں۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات اپوزیشن اور حکومت دونوں کا مطالبہ ہے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ اختلافات اور سیاست اپنی جگہ لیکن سب کو اس معاملے پر بیٹھنا چاہیے۔