• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھٹو کی برسی کا جلسہ 4 اپریل کو لاڑکانہ کے بجائے پنڈی میں ہوگا، CEC کا اجلاس بھی اسی دن ہوگا

بھٹو کی برسی کا جلسہ 4 اپریل کو لاڑکانہ کے بجائے پنڈی میں ہوگا


کراچی (جنگ نیوز / اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی 4؍ اپریل کو قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا جلسہ لاڑکانہ کے بجائے راولپنڈی میں کرے گی جس کے مقام کے اعلان جلد کیا جائے گا ۔ 

سینیٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی اسی دن ہوگا جو استعفوں کے معاملے پر غور و خوض کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والے اجلاس میں 4؍ اپریل کو قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے سلسلے میں جلسہ راولپنڈی میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 

واضح رہے کہ ہر سال 4؍ اپریل کو بھٹو کی برسی کا جلسہ لاڑکانہ رتوڈیرو میں منعقد ہوتا ہے تاہم غیر معمولی سیاسی صورتحال کے باعث اب جلسہ راولپنڈی میں ہوگا۔ 

بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والے اجلاس میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویزاشرف، شیری رحمان، نیر بخاری، فیصل کریم کنڈی، ہمایوں خان، قمرزمان کائرہ، نثار کھوڑو، سید مراد علی شاہ، وقار مہدی، چوہدری منظور اور زمرد خان بھی شریک تھے۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ چار اپریل کو قائد عوام کی شہادت کے سلسلے میں راولپنڈی میں ہونے والے جلسے کے مقام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

تازہ ترین