• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیشن کورٹ لاہور، ایف آئی اے کو بابر اعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

سیشن کورٹ لاہور، ایف آئی اے کو بابراعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم


لاہور(نمائندہ جنگ)سیشن کورٹ عدالت نے ہراسانی وبلیک میلنگ کیس میں ایف آئی اے کو قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور کی ایڈیشنل سیشن عدالت کے جج حامد حسین نے قومی کرکٹربابراعظم کے خلاف بلیک میلنگ اور ہراساں کرنے پرایف آئی اے میں اندراج مقدمہ کے لئے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعدایف آئی اے کو قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ مدعیہ حامیزہ مختار نے موبائل فون سے انہیں دھمکانے، بلیک میل کرنے اور نازیبا میسجز بھیجنے والوں کے خلاف کارروائی کی درخواست دی ۔سماعت کے دوران ایف آئی اے سائبرکرائم نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔ رپورٹ کے مطابق بابر اعظم اس معاملے میں قصور وار پائے گئے ہیں۔

تازہ ترین