ریاض (جنگ نیوز )سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین ایک عمرہ کے بعد دوسرے عمرے کا بھی اجازت نامہ لے سکتے ہیں۔سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عمرہ بکنگ کے موجودہ نظام کے تحت کوئی بھی شخص 15 روز میں ایک بارعمرہ کا اجازت نامہ حاصل کرسکتا ہے اور18 شعبان تک عمرے کے اجازت نامے جاری کروائے جا سکتے ہیں۔
سعودی وزارت حج وعمرہ نے اس سلسلے میں مزید کہا کہ اگرکسی شخص کا عمرہ اجازت نامہ منسوخ ہوگیا ہوتو ایسی صورت میں وہ عمرے کا نیا اجازت نامہ قریب ترین تاریخ میں حاصل کرسکتا ہے۔