لاہور(نمائندہ جنگ) سیالکوٹ موٹروے زیادتی کیس کا فیصلہ عدالت نے محفوظ کر لیا ، فیصلہ کل 20 مارچ بروز ہفتے کو سنایا جائے گا۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں ٹرائل کے دوران 40 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔مقدمہ میں ملوث ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا کے 342 کے بیان پر وکلا کی جرح مکمل ہو گئی ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ کیمپ نے جیل میں سماعت کی۔ عدالت نے پراسیکوشن کو حتمی دلائل کے لیے 20 مارچ کے لیے طلب کر لیا، ملزمان اپنے بیان میں وقوعہ سے منحرف ہوگئے تھے۔ عدالت نے مقدمہ کے تمام گواہوں کا بیان قلمبند کر کے ملزمان کے بیان قلمبند کیے۔دوران سماعت رنگ روڈ زیادتی کیس کی متاثرہ اور مدعی کا بیان بھی قلمبند کیا گیا متاثرہ خاتون نے تین گھنٹے سے زائد جیل میں موجود رہ کر بیان قلمبند کرایا تھا۔