• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرن جوہر نے ممبئی کے پوش علاقے میں پریمیم اپارٹمنٹ خرید لیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی فلمساز اور پروڈیوسر کرن جوہر نے ممبئی کے پوش علاقے میں پریمیم اپارٹمنٹ 8 اعشاریہ 05 کروڑ میں خرید لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرن جوہر نے خار ویسٹ میں یہ جائیداد پالی ونٹیج نامی رہائشی عمارت میں واقع ہے، جس کی رجسٹریشن نومبر 2025ء میں مکمل ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلیٹ جدید سہولیات، مناسب رقبے اور 2 مخصوص پارکنگ اسپیسز کے ساتھ ایک اعلیٰ معیار کی رہائش فراہم کرتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق خار ویسٹ اپنی بہترین لوکیشن، مضبوط کنیک ٹیوٹی اور مکمل شہری سہولیات کے باعث اب بھی اعلیٰ طبقے کے خریداروں کی اولین ترجیح بنا ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اپارٹمنٹ کا کارپٹ ایریا 98 اعشاریہ 49 مربع میٹر ہے، اس کی اسٹامپ ڈیوٹی 48 لاکھ اور رجسٹریشن فیس 30 ہزار روپے ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید