اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)احتساب عدالت میں زیر سماعت توشہ خانہ ریفرنس میں گواہ کا بیان جاری رہا۔ جمعرات کو آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی وغیرہ کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی اور عرفان بولا عدالت میں پیش ہوئے، زرداری، گیلانی ، عبد الغنی مجید کی حاضری سے ایک روزاستشنی کی درخواست عدالت نے منظورکرلی۔