لاہور(نمائندہ جنگ) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار بیرون ملک ہیں اور ہمیں کہتے ہیں استعفے دیں جیل بھی جائیں، مریم پی ڈی ایم کوڈکٹیٹ کرتی تھیں،پیپلزپارٹی کوتحریک سے نکالا تواپنے پاؤں پرکلہاڑی مارنے کے مترادف ہوگا آصف زرداری کو سننا چاہیے، ہمیں کہتے ہیں استعفے دیں ، جیل بھی جائیں، نواز شریف،اسحاق ڈار باہر بیٹھے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو نکالا تو پی ڈی ایم اپنے پائوں پر کلہاڑی مارے گی،لانگ مارچ ملتوی ہونے سے پی ڈی ایم کو دھچکا لگا ہے ،مریم نواز اب تک پی ڈی ایم کو ڈکٹیٹ کرتی تھیں، گوجرانوالہ میں جاکر انہوں نے اعلان جنگ کیا اور کسی کو اعتماد میں بھی نہیں لیا گیا۔پی ڈی ایم کو آصف زرداری کو سننا چاہیے،۔