• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن بندش کے خلاف مظاہرہ

پشاور(لیڈی رپورٹر)پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر مولانا احمد علی درویش‘ جنرل سیکرٹری ابو الفیض‘ چیئرمین آصف اقبال داؤدزئی‘ ضلعی صدر ڈاکٹر سہیل‘ اقراء تحفظ تعلیم آرگنائزیشن کے صوبائی صدر گل نبی موسیٰ زئی‘ اقراء تحفظ تعلیم آ رگنائزیشن بابا جی گروپ کے صوبائی صدر قاری امجد‘ نذر حسین قاری احمد حسین‘ عقیل رازق اور دیگر کر رہے تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے تعلیم کو عام اور مفت کرنے کے دعوے کئے تھے لیکن بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر طلبہ پر تعلیم کے دروازے بند کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تعلیمی اداروں کو بموں سے اڑایا جاتا تھا اور موجودہ حکومت کورونا کا بہانہ بنا کر بلا جواز تعلیمی ادارے کر رہی ہے جو ایک عالمی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بازار‘ مارکیٹ‘ منڈیاں سب کچھ ایس او پیز کے تحت کھلے ہیں تو تعلیمی اداروں کو بھی ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت دی جائے۔
تازہ ترین