آپ آف لائن ہیں
پیر28؍شعبان المعظم 1442ھ 12؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ، ٹماٹر سمیت 22 اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں

ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق اس دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 72 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور 9 میں کمی ہوئی جبکہ 20 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ 19 فیصد کمی آئی ہے، اس کمی کے بعد مہنگائی 13 اعشاریہ 21 فیصد پر اگئی ہے۔


ادارہ شماریات کے مطابق اس ایک ہفتے کے دوران گھی ایک روپے 63 پیسے فی کلو مہنگا ہوا جبکہ مرغی 16 روپے 95 پیسے سستی ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق دال ماش ایک روپیہ 86 پیسے، چینی 7 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 9 روپے 59پیسے سستا ہوگیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق کیلا 2 روپے 38 پیسے، انڈے 2 روپے 13 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے جبکہ دال مسور، دال مونگ، تازہ دودھ اور دال چنا کی قیمتیں کم ہوئیں۔

حالیہ ہفتے کے دوران آلو46 پیسے فی کلو مہنگے، آٹا، دہی، مٹن، بیف کی قیمتیں بھی بڑھ گئی جبکہ لہسن 8 روپے 49 پیسے، پیاز 1 روپیہ 37 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔

تجارتی خبریں سے مزید