قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے امیدوار کے معاملے پر حکمران جماعت تحریک انصاف میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔
این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں حلقے میں پی ٹی آئی کو کون لیڈ کرے؟ اس معاملے پر اختلافات نے شدت اختیار کرلی ہے۔
رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے ٹکٹ کمیٹی کی طرف سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کی اجازت نہ ملنے پر استعفیٰ دیدیا۔
ایم پی اے نے اپنا استعفیٰ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو بھجوادیا ہے۔
انہوں نے ساتھ ہی پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے حامل امجد آفریدی کے حوالے سے کہا کہ وہ غیر مقبول ہیں۔
این اے 249 سے تحریک انصاف کے 18 لوگ کاغذات نامزدگی جمع کروا چکے ہیں، ملک شہزاد اعوان ملک عارف اعوان کو ٹکٹ دینے کی مہم چلا رہے ہیں۔