• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں زہریلی شراب پینے سے 2 بھائی ہلاک ہوگئے۔

لاہور پولیس کے مطابق خالد اور شہزاد نامی بھائی کی موت اپنے کسی عزیز کی شادی کے دوران شراب نوشی سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں بھائی نے عزیز کی شادی میں شرکت کے موقع پر زہریلی شراب پی تھی جس سے اُن کی موت واقع ہوگئی۔


پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں اور معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

لاہور پولیس کے مطابق یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ ان دونوں بھائیوں نے شراب کہاں سے منگوائی تھی۔

تازہ ترین