اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جشن نوروز پر اپنے پیغام میں پارسی برادری سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں جشنِ نوروز منانے والوں کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کی پارسی برادری کا ملک کی ترقی میں کلیدی کردار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارسی برادری کا تعلیم، جہاز رانی اور فلاحی کاموں میں خدمات ناقابلِ فراموش ہیں پاکستان سمیت پوری دنیا میں امن و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں جائیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کورونا وائرس وبا کے دوران ایک دوسرے خواہ گرد ونواح کے لوگوں کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔