• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ریلوے کا ترکی کیلئے ٹرین کے حوالے سے اہم اجلاس ،اہم امور پر غور

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے کا ترک شہر استنبول کیلئے ٹرین سروس کے حوالے سےاجلاس ہوا جن میں اہم امور پر غور کیاگیا، تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ روزپاکستان ریلوے کا اسلام آباد۔ ترکی۔ استنبول ٹرین کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں سیکورٹی معاملات، ٹریک کی صورت حال، رولنگ سٹاک اور انجنوں کی دستیابی کے معاملات زیر غور آئے، اور سلام آباد۔ ترکی۔ استنبول ٹرین چلانے والی پاکستان ریلوے کی ٹیم کو فوری طور پر ای سی او سیکرٹریٹ رابطہ کرنے کو کہاگیا، اس کے علاوہ س اہم ٹرین کی سیکورٹی کے حوالے سے خصوصی طور پر ریلوے پولیس اور دوسری ایجنسیز کو سیکورٹی معاملات کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کی گئیں ،واضح رہے کہ اس ریل منصوبے پر پہلی مرتبہ باہمی رضامندی سن 2009 میں سامنے آئی تھی۔ان تینوں ملکوں کے درمیان ممکنہ ریل لنک میں شامل استنبول، تہران اور اسلام آباد کے مقامات شامل ہیں۔ریلوے ذرائع کے مطابق اس ریل ٹریک کے استوار ہونے سے ان ملکوں کے درمیاں تجارت میں افزائش کے ساتھ ساتھ تینوں ملکوں کے سیاحوں کی آمد و رفت بھی توقع سے بڑھ سکتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ نقل و حمل کا رابطہ تینوں ملکوں میں تعلقات کو بہتر خطوط پر استوار کرنے میں بھی کلیدی کردار کا حامل ہو سکے گا۔اس ریلوے ٹریک کو مکمل کرنے پر اس کی کل لمبائی چھ ہزار پانچ سو کلومیٹر (چار ہزار تیس میل) ہو گی۔ اس طویل ٹریک میں ایک ہزار نو سو پچاس کلومیٹر کا ٹریک ترکی میں بچھایا جائے گا۔ ایران میں اس ٹریک کی لمبائی دو ہزار چھ سو کلو میٹر ہو گی جب کہ پاکستان میں ریلوے ٹریک ایک ہزار نو سو نوے کلو میٹر پر پھیلا ہو گا۔
تازہ ترین