• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرمیوں میں جِلد کو دانوں سے محفوظ کیسے رکھا جائے ؟

موسم کے بدلتے ہی گرمی کے سبب جلد پر اضافی تیل آنے آور مسام بند ہونے کی صورت میں رنگت ماند پڑ جاتی ہے اور چہرہ دانوں سے بھر جاتا ہے، ایسے میں ایکنی بھی لوٹ آتی ہے جس سے بچاؤ کے لیے جِلد کی روزانہ کی بنیاد پر دیکھ بھال نہایت ضروری ہے۔

گرم موسم انسانی جلد اور بالوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے، گرمی کی شدت سے جلد چکنی اور چہرے پر کیل مہاسے عام ہو جاتے ہیں جن کے سبب چہرے پر بد نما داغ دھبے پڑنے لگتے ہیں، ان داغ دھبوں سے جان چھڑانا نہایت مشکل کام ہے جبکہ اپنی جلد  کو تروتازہ اور شفاف رکھنے کے لیے چند مثبت عادات اپنا کر اور  روزانہ کی بنیاد پر حفاظت کر کے داغ دھبوں کی وجہ بننے والے دانوں سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

ان گرمیوں میں دانے، کیل مہاسوں اور ایکنی سے خود سے دور رکھنے اور صاف، نکھری اور شاداب جِلد حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل مفید مشوروں پر عمل کیا جا سکتا ہے۔

 اپنے چہرے کی جلد کو ہر وقت  ہر ممکن صاف ستھرا رکھنے کی کوشش کریں، زیادہ دیر تک چہرے پر آئل نہ آنے دیں۔

اپنے چہرے کی جلد کو نوچنے اور زیادہ چھونے سے گریز کریں، تولیے سے صاف کرتے وقت رگڑنے سے بھی پرہیز کریں، کوشش کریں تولیے کے بجائے ٹشو کا استعمال کریں۔

جلد کی اچھی صحت کے لیے دھوپ، اسٹیم یا گرم پانی سے غسل کرنا بھی مضر ہے، ڈاکٹروں کے مطابق جِلد کی ہر بیماری کا علاج ٹھنڈے پانی میں ہے۔

نہانے کے بعد جلد خشک ہونے سے پہلے موئسچرائزنگ لوشن استعمال کریں۔

جلد حساس ہے تو بہتر یہی ہے کہ ان کاسمیٹکس پروڈکٹ کا استعمال کریں جو آپ کی جلد کی حساسیت کے عین مطابق ہوں، اس سلسلے میں اسکن کیئر اسپیشلسٹ سے رجوع کر سکتی ہیں۔

ورزش کرنے سے بھی جلد کی صحت بہتر ہوتی ہے اور چہرے پر قدرتی لالگی آتی ہے ۔

چہرے پر ہونے والے کیل مہاسے کو ناخن سے نہ نوچیں، اس طرح ایکنی بڑھ جاتی ہے۔

ہفتے میں کم از کم 4 بار چہرے پر کلینزنگ اور اسکرب ضرور کریں اور 15 دنوں میں ایک بار فیشل ضرور کریں۔

جلد کو مناسب نمی فراہم کرنے کے لیے روزانہ کم از کم آٹھ گلاس پانی ضرور پئیں۔

حساس جلد والی خواتین اینٹی بیکٹیریل سوپ استعمال کریں۔

غیر متوازن اور کم اور نیند  جلد پر اثر انداز ہو سکتی ہے، بہتر اور صحت مند جِلد کے لیے نیند ضرور پوری کریں۔

اپنی اچھی اسکن کے لیے پھلوں اور دودھ کو اپنی خوراک میں ضرور شامل رکھیں۔

روزانہ سونے سے قبل 3 سے 4 آئس کیوب کے ذریعے چہرے پر آئسنگ ضرور کریں۔

باہر  دھوپ میں نکلنے سے قبل پانی ضرور پئیں تا کہ ترو تازہ نظر آ ئیں اور ہمیشہ SPF کے ساتھ فاؤنڈیشن کا استعمال ضرور کریں، جِلد پر کوئی لوشن یا سَن بلاک لگائے بغیر گھر سے باہر نہ نکلیں۔

تازہ ترین