گلستان(نور زمان اچکزئی/نمائندہ خصوصی) معروف قبائلی رہنما اور غیبزئی قوم کے سربراہ سردارحاجی احمدخان اچکزئی 16سالہ جلاوطنی کے بعد واپس آبائی علاقے گلستان پہنچ گئے۔انہوں نےپشتونخوامیپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو حمیدزئی اور غبیزئی قبائل کے درمیان 30سال سے جاری خونی تنازع کے تصفیے کےلیے صلح کی پیشکش کردی ہے،قبائلی تنازعے میں اب تک 2سو سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں انہوں نے علاقے میں پسماندگی کے خاتمے کےلئے پہلے مرحلے میں 20 کروڑ روپے کی لاگت سے ایجوکیشن اکیڈمی ، اسپورٹس کمپلیکس اور پبلک پارک بنانےکا بھی سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انہیں کئی بار گورنر بلوچستان بنائے جانے کی پیشکش کی گئی مگر انہوں نے قبول نہیں کی۔باغات کے ضلع قلعہ عبداللہ کےجنگ زدہ تحصیل تحصیل گلستان میں پہلی بار 1990 میں حمیدزئی اور غبیزئی قبائل کے درمیان قبائلی دشمنی کے بعد مختلف قبائل کے درمیان اب تک 60 سے زائد قبائلی دشمنیاںہو چکی ہیں جس کے نتیجے میں گلستان کھنڈرات میں تبدیل اور ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں سرکاری عمارات اور انفراسٹریکچر تباہ ہو چکا ہے۔