کراچی(اسٹاف رپورٹر)بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں پہلی الیکٹرونک ایگزیبیشن کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش شعبہ کمپیوٹر سائنس کے پہلے سمسٹر کے طلباء نے کیا تھاجس کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ نے کیا۔وائس چانسلر نے شعبہ کمپیوٹرسائنس کے سربراہ ڈاکٹر ظفر احمد شیخ، قائمقام رجسٹرا ر فریدہ لودھی،ڈائریکٹر فنانس عبدل مناف ایڈوانی،عبدالشکور و دیگر کے ہمراہ نمائش کا دورہ کیا اور طلباء کی تیار کر دہ ایجادات کا معائنہ کیا ۔ انھوںنے طلباء کی جانب سے کی گئی کاوشوں کا سراہا۔اس موقع پر طلباء گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ آپ کی تیار کردہ اشیاء دیکھ کر مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے میں مجھے امید ہے کہ آپ جسے قابل اور ذہین طالب علم ہی اس ملک کو حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ ملک بنائیں گے۔نمائش کو شقیق اعوان اور زاہد خان نے سپروائز کیا تھا ۔