• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم اور مولانا فضل الرحمٰن نیب پر حملہ کرنے جارہے ہیں، حلیم عادل شیخ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور جے آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نیب پر حملہ کرنے جا رہے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نیب پر حملہ کرنے جارہے ہیں، بہتر ہے کہ مولانا صاحب بھی اپنے ساتھ اپنی رسیدیں ساتھ لے کر جائیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو اپوزیشن لیڈر بھی مرضی کا چاہیےاور جج بھی، ان لوگوں کو الیکشن کمشنر بھی اپنی مرضی کا چاہیے۔

انہوں نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ  کتے ہر دوسرے دن بچوں کو کاٹ رہے ہیں جج نے ان کے خلاف حکم دیا توان کے خلاف ہو گئے۔

اس سے قبل اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ و دیگر ملزمان عدالت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔

فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے 7 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ ودیگر ملزمان پر ہنگامہ آرائی سمیت متعدد الزامات کے تحت میمن گوٹھ تھانے میں دو مقدمات درج ہیں۔

تازہ ترین