• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا کے 174 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 174 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ کورونا سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی، صوبے کے 174 کیسز میں سے 73 کا تعلق کراچی سے ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 174 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 105 افراد صحتیاب ہوئے اور کوئی بھی اموات رپورٹ نہیں ہوئی۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6622 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 174 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جو کہ تشخیص کی شرح کا 2.6 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بڑی خوش قسمتی کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی بھی مریض اس وبا کا شکار نہیں ہوا۔ اموات کی مجموعی تعداد 4479 ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.7 فیصد ہے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 3219240 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور 263463  کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 105 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 253835 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 96.3 فیصد ہے۔

انہو ں نے کہا کہ اس وقت 5149 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 4877 گھروں میں، 8 آئسولیشن سینٹرز میں اور 264 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 244 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 35 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 174 نئے کیسز میں سے 73 کا تعلق کراچی سے ہے۔


جن میں ضلع شرقی 37، ملیر 12، ضلع جنوبی 10، ضلع وسطی 9، کورنگی 3 اور ضلع غربی میں 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئےہیں، اسی طرح گھوٹکی 10، سجاول 9، نوشہرو فیروز اور ٹھٹھہ 8 ۔ 8، ٹنڈو الہیار 7، حیدرآباد، قمبر، مٹیاری اور جیکب آباد 6 ۔ 6، جامشورو 5، میرپورخاص، عمرکوٹ اور ٹنڈو محمد خان 4 ۔ 4، لاڑکانہ اور خیرپور سے 3 ۔ 3 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کی۔

تازہ ترین