• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر  ٹک ٹاک سے 5 لاکھ غیراخلاقی ویڈیوز ہٹادی گئیں

پشاور(نمائندہ جنگ) پشاورہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں ٹک ٹاک سے 5لاکھ غیراخلاقی ویڈیوز ہٹادی گئی ہیں جبکہ عدالت نے کیس پر مزید سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی۔دوران سماعت چیف جسٹس قیصررشید خان نے ریمارکس دیئے کہ ٹک ٹاک پر انٹرٹینمنٹ متعلق پوسٹ کو سراہتے ہیں،غیراخلاقی وغیراسلامی ویڈیوز کی اجازت نہیں دے سکتے، اگر ٹک ٹاک پر انٹرٹینمنٹ سے متعلق کوئی پوسٹ شیئر کی جاتی ہے تو اس کو سراہتے ہیں لیکن غیراخلاقی اورغیراسلامی ویڈیوز کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم سنگل بنچ نے ٹک ٹاک بندش کے بعد کیس پر جلد سماعت مقرر کرنیکی درخواست پر سماعت کی۔ اس موقع پر پی ٹی اے کے وکیل جہانزیب محسود نے عدالت کو بتایا کہ سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی۔دوران سماعت چیف جسٹس قیصررشید خان نے ریمارکس دیئے کہ ٹک ٹاک پر انٹرٹینمنٹ متعلق پوسٹ کو سراہتے ہیں،غیراخلاقی وغیراسلامی ویڈیوز کی اجازت نہیں دے سکتے، اگر ٹک ٹاک پر انٹرٹینمنٹ سے متعلق کوئی پوسٹ شیئر کی جاتی ہے تو اس کو سراہتے ہیں لیکن غیراخلاقی اورغیراسلامی ویڈیوز کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم سنگل بنچ نے ٹک ٹاک بندش کے بعد کیس پر جلد سماعت مقرر کرنیکی درخواست پر سماعت کی۔

تازہ ترین