• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی پولیس پشاور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی، چیف ٹریفک آفیسر

پشاور(کرائم رپورٹر) ) چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہاہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور ہر صورت میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔گزشتہ روز انہوں نے ٹریفک نظام کا جائزہ لینے کیلئے حیات آباد کا دورہ کیااس موقع پرانہوں نے نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے بارش کے دوران سڑکوں کو کلیئر رکھنے اور اپنے پوائنٹس پر موجود رہنے پر تعریف کی اور داد دی۔ دورے کے دوران چیف چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے ٹریفک کی روانی اور سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے تجاوزات مافیا کے خلاف کی جانیوالی کارروائیوں کے نتیجے میں آنیوالی بہتری کا جائزہ لیا اور سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کلیئر کرنے پر ٹریفک افسران اور وارڈنز کی کارکردگی کی تعریف کی اسی طرح چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے جاری مہمات سیٹ بیلٹ اور بغیر ہیلمٹ کے ڈرائیونگ کرنے، کالے شیشوں کے استعمال اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا جائزہ لیا اور حکام کو ہدایت کی کہ وہ جاری مہمات کے تحت کارروائیوں میں مزید تیزی لائیں اور اس سلسلے میں کسی کیساتھ نرمی نہ برتی جائے، ۔ چیف ٹریفک آفیسر نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائیں اور پلازوں میں پارکنگ کو ہر صورت میں یقینی بنائیں تاکہ شہری سڑک کے کنارے گاڑیاں کھڑی نہ کرے جبکہ مرتکب افراد کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ بلا تعطل ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کا عملہ شہر بھر میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمداور تجاوزات کے خاتمے کیلئے آگاہی کا سلسلہ جاری رکھے کیونکہ اس کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری شہر سے تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے ٹریفک عملے کے ساتھ تعاون کرے۔
تازہ ترین