• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر31گرانفروش گرفتار

پشاور( وقائع نگار) محکمہ خوراک پشاور ٹیم نے پری رمضان آپریشن کے دوران سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 25افراد کو گرفتار کرلیا۔محکمہ خوراک کی ٹیموں نے حیات آباد کے مختلف مارکیٹوں‘ تورنگزئی‘ نواب‘ بنگش‘ بہرام‘زنگل‘ خٹک‘ بشارت اور روحیلہ مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش کے معیار کو چیک کیا اور نرخوں بارے آگاہی حاصل کی۔ سٹی ایپل سٹار مارٹ میں 6 سو روپے کلو قیمہ فروخت کرنے پر منیجر اور مذکورہ مارکیٹوں سے 31افراد کو گرفتار کرلیا جن کے خلاف تھانہ تاتارا اور حیات آباد میں مراسلے جمع کردیئے۔ گرانفروشوں میں کم وزن اور تیس روپے میں فی روٹی فروخت کرنیوالے نانبائی‘ دودھ فروش‘ سبزی و پھل فروش شامل ہیں۔ راشنگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گرانفروشوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے جو کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں فوڈ پوائنٹس مالکان اپنا قبلہ درست کریں اور ناجائز منافع خوری سے گریز کریں جبکہ مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیگی اس سلسلے میں کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائیگی۔ انہوں نے فوڈ پوائنٹس مالکان کو ہدایت کی کہ وہ دکانوں میں نمایاں جگہوں پر سرکاری نرخنامے آویزاں کریں اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بار بار گرانفروشی کے مرتکب افراد کے دکانوں کو سیل کیا جائیگا۔
تازہ ترین