• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنی مختصر میمز ویڈیو کے ذریعے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے مومن ثاقب اور دنا نیر مبین کی مشترکہ ویڈیو کے چرچے ہیں۔


پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کو میمز بنانے کیلئے مواد فراہم کرنے والے مومن ثاقب کو انگلینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر اپنے غصے کا برملا اظہار کرنے کی وجہ سے شہرت ملی تھی جبکہ دنانیر مبین ’پاوری ہورہی ہے‘ کی مختصر ویڈیو کے باعث سوشل میڈیا کی جانی پہچانی شخصیت بن گئی ہیں۔

اب دنانیر مبین نے مومن ثاقب کے ہمراہ دونوں میمز یعنی ’پاوری ہورہی ہے‘ اور ’مارو مجھے مارو‘ کی ایک مشترکہ ویڈیو جاری کی ہے جسے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

حال ہی میں سال 2019ء میں کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر دلبرداشتہ ہوکر مارو مجھے مارو کے ڈائیلاگ سے مشہور ہونے والے پاکستانی شہری اور سابق برطانوی طالبعلم مومن ثاقب کو کورونا وائرس کے دوران خدمات سرانجام دینے پر عالمی اعزاز سے نوازا گیا۔

 کامن ویلتھ یوتھ ایوارڈز 2021ء میں پاکستانی شہری اور سابق برطانوی طالب علم مومن ثاقب کو کامن ویلتھ یوتھ کووڈ-19 ہیرو قرار دیا گیا ہے۔

تازہ ترین