• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیادت اہل ہو تو ہر ناممکن کو ممکن بنایا جاسکتا ہے، حمزہ شہباز کا 23 مارچ پر پیغام

Unmute
Current Time 0:00
/
Duration Time 0:00
Loaded: 0%
Progress: 0%
Stream TypeLIVE
Remaining Time -0:00
 


پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے 23 مارچ کے پیغام میں کہا ہے کہ اہل قیادت میسر ہو تو قوم کا اتحاد ہر ناممکن کو ممکن بنادیتا ہے۔

یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں حمزہ شہباز نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی قیادت میں مسلمانان برصغیر نے یقین، اتحاد اور تنظیم کی قوت سے پیارا پاکستان حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ 23 مارچ 1940ء کو برصغیر کے مسلمانوں نے واضح راہ عمل کا تعین کیا اور صرف 7 برس میں اپنی منزل حاصل کرلی۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے مزید کہا کہ 23 مارچ کا دن ہمیں بتاتا ہے کہ اہل قیادت میسرہو تو قوم کے اتحاد سے ناممکن بھی ممکن ہوجاتا ہے۔


اُن کا کہنا تھا کہ ایک جدید، فلاحی، اسلامی اور خوشحال مملکت کے قیام کا مقصد حاصل کرنے کے لئے اسلاف کی سوچ اور نظریات کو اپنانا ہوگا۔

حمزہ شہباز نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ کے قائد محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کو جدید، ترقی یافتہ، خوشحال اور غربت سے پاک ملک بنائیں گے۔

تازہ ترین