• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی خواتین فٹ بال: ماشا یونائیٹڈ کی 35 گولز سے ریکارڈ فتح

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) ماشا یونائیٹڈ نے قومی ویمنز فٹبال چیمپئن شپ میں کراچی ویمنز فٹ بال کو پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی35-0 کی شکست دیدی۔ گول کیپر انجیلا نے بھی فیلڈ اور پینلٹی پر دو گول کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے قبل کسی بھی ٹیم کی گول کیپر نے ایک گول کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہوا تھا۔ انیتا کیسی نے16 اور سارو لمبو نے 10 گول کئے۔ اس فتح کے ساتھ ماشا یونائیٹڈ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔اس سے قبل خواتین فٹ بال چیمپئن شپ کی سب سے بڑی کامیابی پاکستان آرمی نے 25-0 کی حاصل کی تھی۔ گروپ اے میں ہزارہ گرلز فٹبال اکیڈمی نے گلگت ویمنز فٹبال کلب کو 0-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سیالکوٹ سٹی ویمنز فٹبال کلب کو 0-10 سے ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کی، انمول حرا نےہیٹ ٹرک کی۔

تازہ ترین