این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات کیخلاف کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منیب اختر بینچ میں شامل ہیں۔
ڈی جی الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے اسجد ملہی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف عدالت سے رجوع کیا ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ پر ضمنی انتخاب کی تاریخ تبدیل کردی ہے۔ ڈسکہ سے قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخاب 18 مارچ کو ہونا تھا جو اب 10 اپریل کو ہوگا۔