• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے اپنے ایک حامی کے انداز کی تعریف کی گئی ہے جس پر معروف اداکار منیب بٹ نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کے جلسے جلوسوں میں اپنی پسندیدہ سیاسی جماعت کے حمایتیوں کا سیاسی جماعت کے رنگ کے کپڑے، ٹوپیاں جھنڈے اور چہرے پر رنگ لگا کر اظہار محبت کرنا ایک عام سی بات ہے۔

 مسلم لیگ ن  کی نائب صدر مریم نواز سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک حمایتی نے اپنےماتھے  پر ’مریم نواز‘ لکھوالیا ۔

کارکن کا یہ انداز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا جسے مریم نواز نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ریٹوئٹ کرتے ہوئے اُس پر لکھا کہ کیا ’کیا خوبصورت انداز ہے۔‘

مریم نواز کی اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرنے پر جہاں کارکنان نے خوشی کا اظہار کیا وہیں معروف اداکار منیب بٹ کی جانب سے مریم نواز کے ٹوئٹ پر حیرانی کا اظہار کیا گیا ہے۔

منیب بٹ نے مریم نواز کی ٹوئٹ کو اپنے اکاؤنٹ پر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’بہت زیادہ ہنسی آ رہی ہے، یار مطلب ۔۔۔ اور آگے ایک حالات سے تنگ شکل والا ایموجی بھی بنایا ہے۔‘

تازہ ترین