پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت سے میری بات ہوئی ہے، دونوں پارٹیوں کو ہدایت کی ہے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی بند کریں۔
مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ اختلافی بیانات سے پی ڈی ایم کے مقصد کو نقصان پہنچے گا۔
انہوں نے کہا کہ اختلافی بیانات سے کارکنان کے درمیان نفرت پیدا ہوگی، ہمیں آپسی اختلافات کو بھلا کر آگے بڑھنا ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں منفی گفتگو سے گریز کریں، امید ہے اپوزیشن کی تمام جماعتیں پی ڈی ایم کے فیصلوں کا احترام کریں گی۔
سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو 90 کی دہائی والی سیاست سے بالاتر ہو کر سوچنا ہوگا۔