• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی بلاول بھٹو سے اختلافات کی تردید

مریم نواز کی بلاول بھٹو سے اختلافات کی تردید 


لاہور(جنگ نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بلاول بھٹو سے اختلافات کی تردید کردی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیب کی طلبی پر مریم نواز نے کہا کہ یہ ایک سیاسی مقدمہ ہے جو انتقام پر مبنی ہے اور پہلےکہہ چکی ہوں جتنا انتقام ہونا تھا ہوگیا، جتنا برداشت کرنا تھا کر لیا، انتقام سہہ کر برداشت کرکے ان کو ایکسپوز کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب عمران خان کی حکومت مشکل میں آئی ہے اور اس کی کشتی ڈوب رہی ہے، نیب کویہ موقع نہیں دیاجائےگاکہ عمران خان کی ڈوبتی کشتی کوبچائے، اگر عمران خان گھر نہ جارہا ہوتا تو مریم نواز کو نیب بلانے کی ضرورت نہ پڑتی، نیب کو نیب کے علاوہ سب چلا رہے ہیں۔

تازہ ترین