• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے اپنی والدہ سونیتا کپورکے لیے سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام شئیر کیا ہے۔

اداکارہ سونم کپور نے اپنی والدہ کی سالگرہ کے موقع پر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی پوسٹ شئیر کی ہے۔


سونم کپور نے انسٹاگرام پر والدہ کے ہمراہ اپنی کچھ یادگار خوبصورت تصاویر شئیر کیں۔

اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے بچپن کی ایک خوبصورت تصویر بھی شئیر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُن کی والدہ سونیتا کپور نے اُنہیں اپنی گود میں اٹھایا ہوا ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ماں ایک بہت ہی سادہ لفظ ہے، لیکن میرے لیے یہ لفظ نایاب ہے، میں آج جو کچھ بھی ہوں اس کے لیے میری ماں کے پیار نے مجھے راستہ دکھایا۔‘

سونم نے اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ ’وہ انہیں بہت یاد کررہی ہیں۔‘

بالی ووڈ اداکارہ نے صرف 8 گھنٹے پہلے ہی انسٹاگرام پر یہ پوسٹ شیئر کی ہے جسے اب تک ایک لاکھ 41 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ سونم کپور ناصرف بالی ووڈ اداکار انیل کپور کی بیٹی ہیں بلکہ اُن کا شمار بالی ووڈ کی نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ اپنے بہترین اداکاری سے قومی ایوارڈ اور فلم فیئر ایوارڈ سمیت کئی اعزازات اپنے نام کرچکی ہیں۔

سونم کپور کی مشہور فلموں میں سنجو، پریم رتن دھن پایو، خوبصورت، موسم، بھاگ ملکھا بھاگ سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔

تازہ ترین