• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کی تعلیم کے لیے قرآن کریم کی سورتیں خلافِ ترتیب پڑھانے اور چھاپنے کا حکم

تفہیم المسائل

(گزشتہ سے پیوستہ)

بچوں کی تعلیم کے لیے آخری پارہ یا اس کے آخری ثُلث کی چھوٹی سورتوں پر مشتمل قاعدے چھاپنے والے ناشرین کے لیے مناسب یہ ہے کہ وہ ان سورتوں کو ترتیب مصحف کے مطابق طبع کریں ،مثلاً پورا تیسواں پارہ چھاپنا ہے تو سورۂ ’’عَمَّ‘‘سے حسبِ ترتیبِ مصحف طبع کریں یا آخری رُبع کی سورتیں شائع کرنی ہیں تواُن کو بھی ترتیبِ مصحف کے مطابق ’’سورۃ البیّنہ‘‘سے سورۃ الناس تک ترتیب وارشائع کریں،یہ کسی تَردّ کے بغیر جائز ہوگا ۔ 

بچوں کی تعلیم کے لیے پہلے سورۂ فاتحہ سکھائی جاتی ہے اور اُس کے بعد چھوٹی سورتوں سے قرآن مجید پڑھانے کا آغاز بچوں کی سہولت اور آسانی کے لیے کیاجاتا ہے ، چھوٹی سورتوں کا پڑھنا اور یاد کرنا اُن کے لیے آسان ہوتا ہے ،شیخ عبید اللہ بن محمد عبد السلام مبارک پوری ؒلکھتے ہیں: ترجمہ:’’ اور بے شک بچوں کے لیے تعلیم کی ضرورت کے سبب پچھلی سورتوں کا پڑھنا (یعنی تعلیم کا آغاز کرنا )صحیح ہے ،(مرقاۃ المفاتیح شرح مشکاۃ المصابیح ،جلد:4،ص:183)‘‘۔اس لیے اس میں اصلاً تعلیم قرآن مقصود ہوتی ہے ، تلاوت بالتّبع ہوتی ہے۔

اپنے مالی وتجارتی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

tafheem@janggroup.com.pk

تازہ ترین