• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ تنازع، سنجے لیلا اور عالیہ بھٹ عدالت میں طلب

بھارتی عدالت نے فلم میں کردار کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے پر سنجے لیلا بھنسالی اور عالیہ بھٹ کو طلب کرلیا ہے۔

بھارتی فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں عالیہ بھٹ کی فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ نے بھارتی عدلیہ پر قہر برپا کردیا۔ 

عدالت نے سنجے لیلا بھنسالی اور عالیہ بھٹ کو ایک نامور شخصیت کو غلط انداز میں پیش کرنے پر طلب کیا ہے۔ 

گنگوبائی کاٹھیاواڑی کے لے پالک بیٹے نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ سنجے لیلا بھنسالی اور عالیہ بھٹ پر مقدمہ کریں گے۔ 

خیال رہے کہ فلم ’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘ بھنسالی پروڈکشن کے تحت بننے والی فلم ہے جس میں عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

سنجے لیلا بھنسالی کی یہ فلم 1960ء کی دہائی میں ممبئی کے علاقے کماٹھی پورا میں غیرقانونی پیشے سے وابستہ خاتون گنگو بائی کی زندگی پر مبنی ہے اور اس کی کہانی ایس حسین زیدی کے تحریر کردہ ناول ’مافیا کوئنز آف ممبئی‘ سے لی گئی ہے۔

تاہم اب عدالت کی جانب سے طلب کیے جانے پر 21 مئی کو سنجے لیلا بھنسالی اور عالیہ بھٹ کے ساتھ ای حسین زیدی بھی بھی عدالت میں پیش ہوں گے۔

تازہ ترین