• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 181 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو سرمایہ کاری کا مثبت دن رہا۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس آج 181 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 726 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 456 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح 46 ہزار رہی جو 19 فروری کے بعد انڈیکس کی بلند ترین سطح تھی۔

شیئر بازار میں آج 47 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 25 ارب 82 کروڑ روپے رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 25 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 70 ارب روپے ہوگئی ہے۔

تازہ ترین