• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 550 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پانچ سو پچاس روپے کم ہوکر ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 6 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 472 روپے کم ہوکر 91 ہزار 135 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قدر 6 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 724 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین