• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: ضلع کچہری میں 2 گروپوں میں جھگڑا، ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش


ملتان کی ضلع کچہری میں پیشی پر آئے 2 گروپ آپس میں جھگڑ پڑے، فریقین نے ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کردی۔

پولیس حکام کے مطابق شرجیل اور محمد مصطفیٰ کو پیشی پر ضلع کچہری ملتان لایا گیا۔

اس دوران دونوں ملزمان کے اہل خانہ بھی پیشی پر آئے ہوئے تھے، جو آپس میں جھگڑ پڑے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان میں پہلے بھی لڑائی جھگڑے کا مقدمہ زیر سماعت تھا۔


عدالتی احاطے کے باہر ایک دوسرے پر تشدد کی اطلاع پولیس کو ملی جو جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

پولیس حکام کے مطابق ہمارے آنے پر دونوں گروپس کے لوگ بھاگ گئے، تاہم ہم ملزمان کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔

تازہ ترین