• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، رمضان میں اعتکاف کی ممانعت، ہوٹل بند، بازار کھلے رہیں گے

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں متعلقہ اداروں نے ماہ صیام کے دوران اور عید الفطر کے دوران کورونا وبا کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اور اقدامات کا اعلان کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق وزارت صحت، وزارت مذہبی امور، وزارت سیاحت، وزارت برائے دیہی امور اور ہاسنگ نے وزارت داخلہ کی مشاورت سے ماہ صیام اور عید الفطر کے حوالے سے اہم فیصلے کیے ہیں ۔ متعلقہ اداروں نے ماہ صیام کے دوران اعتکاف کی اجازت نہیں ہو گی جب کہ بوفے بند رہیں گے۔ رمضان افطار پارٹیوں پراور مساجد میں بھی اجتماعی افطار پارٹیوں پر پابندی ہو گی۔ البتہ تمام تجارتی اور کاروباری مراکز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

تازہ ترین