• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کیس، شہباز اور حمزہ کیخلاف دو گواہ پیش، جرح مکمل

لاہور ( نمائندہ جنگ )احتساب عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں دوگواہوں پر وکلا نے جرح مکمل کر لی، عدالت نے مزید گواہوں کو یکم اپریل کو طلب کر لیا ۔مزید براں احتساب عدالت لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنمائوں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کیخلاف پیراگون ہائو سنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت 3اپریل تک ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے ریفرنس پر سماعت کی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔

تازہ ترین