پشاور (نامہ نگار) پشاور میں کھلی کچہری کا انعقا د ، عوام نے مسا ئل کےانبا رلگادیئے۔ گئے،پشاور کی تحصیل متنی کے علاقے سربند میں کھلی کچہری سے خطاب کر ےت ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) محمد عمران خان نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد حکومت و انتظامیہ اور عوام کے درمیان فاصلے کو ختم کر نا ہے اور عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کر نا ہے،۔کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) محمد عمران خان،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنراعزاز احمد، تحصیلدارشکیل خان سمیت ماتحت محکموں کے افسران ، ریونیو سٹاف ،عوامی نمائندگان ، عوام اور علاقہ مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔عوام کی سہولت اور معلومات کیلئے کھلی کچہری سے پہلے علاقے میں اعلانات کر وائے گئے ۔ اس موقع پر لوگوں نے افسران کو اپنے مسائل کے بارے میں بتایا ۔کھلی کچہری میں درخواست کی گئی کہ علاقے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بہت زیادہ ہے اور عوام کی سہولت کیلئے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کیاجائے اور علاقے میں سوئی گیس کا پریشر بہت کم ہے اس لیے سوئی گیس کا پریشر بڑھایا جائے۔کھلی کچہری میں درخواست کی گئی کہ علاقے میں بی ایچ یو میں سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے اورعلاقے کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیںاور عوام کو آمدورفت میں بہت تکلیف کا سامنا ہے اسلئے سڑکوں کی فوری مرمت کی جائے ۔