• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین HEC مدت ملازمت ختم ہونے سے قبل ہی فارغ

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری کو مدت ملازمت ختم ہونے سے قبل ہی فارغ کردیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر طارق بنوری کی چار سالہ مدت ملازمت آئندہ برس مئی میں مکمل ہونی تھی تاہم ان کے خلاف وسیع پیمانے پر شکایت عام تھیں، وہ گزشتہ تین سال سے ایڈہاک بنیادوں پر ایچ ای سی چلا رہے تھے، نہ تو میرٹ پر مستقل ای ڈی تعینات کیا گیا نہ ہی ریجنل ڈائریکٹرز تعینات ہوئے۔ بھاری تنخواہوں پر درجن بھر کنسلٹنٹ بھرتی کیے گئے تھے جن میں بعض ناصرف ریٹائرڈ بلکہ تعلیمی لحاظ سے گریجویٹ تھے۔

حال ہی میں نیب نے بھی ڈاکٹر طارق بنوری کے خلاف بد عنوانیوں، بےقاعدگیوں، بدانتظامی اور کنسلٹنٹس کی تعیناتی پر تحقیقات شروع کردی تھیں کہ اس دوران آرڈیننس جاری کر کے چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت کم کرکے انہیں فارغ کردیا گیا۔

 کسی سینئر ممبر بورڈ یا ای ڈی کو قائم مقام چیرمین ایچ ای سی مقرر کیا جائے گا جس کے بعد مستقل چیئرمین کے لیے اشتہار دے کر اس عہدے پر مستقل تعیناتی کی جائے گی۔

تازہ ترین