پشاور میں اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، پھل، سبزی اور دالوں کی قیمتوں میں 10 سے 15 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔
پشاور میں 30 سے 35 روپے کلو میں بکنے والا آلو 45 روپے فی کلو ہوگیا جبکہ پیاز کی فی کلو قیمت 30 روپے سے بڑھ کر 50 روپے ہوگئی۔
ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 10روپےکا اضافہ ہوا جس کے بعد ٹماٹر کی فی کلو قیمت 50 روپے ہوگئی جبکہ مختلف دالوں کی فی کلو قیمت میں 10 سے 15روپے کا اضافہ ہوا ہے، مرغی کی فی کلو قیمت 261 روپے تک جا پہنچی۔
اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، دکانداروں کو نرخ نامہ آویزاں کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق خلاف ورزی پر 5 ہزار تک کا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔