دنیا بھر میں دھواں خارج کرنے والی گاڑیاں ماحول کو بہت زیادہ آلودہ کرتی ہیں۔ سائنس دانوں نے اس کا حل ایک دیوار کی صورت میں پیش کیا ہے ۔ جو گاڑیوں کے زہریلے اخراج کو فٹ پاتھ تک آنے سے روکتی ہیں اور روڈ کی آلودگی سڑک تک ہی محدود رہتی ہے۔
لندن میں واقع امپیرئل کالج کے ڈاکٹر ٹِلی کولنز نے پہلے گاڑیوں کے اخراج کا ہوائی بہاؤ کا بغور مطالعہ کیا اور اس کے بعد ایک خاص قسم کی دیوار تجویز کی جو فٹ پاتھ کے ساتھ کھڑی کی جائے گی۔ اس پر آنے والا دھواں اور آلودگی فٹ پاتھ پر نہیں پہنچیں گے بلکہ مڑی ہوئی دیوار کے ساتھ ٹکرا کر دوبارہ سڑک تک ہی محدود رہیں گے۔ اس طرح فٹ پاتھ پر سفر کرنے والے عوام دھوئیں سے بہت حد تک بچ سکیں گے۔
ڈاکٹر ٹلی کے مطابق چند فٹ کی بلندی پر آلودہ ہوا کی بوچھاڑ بہت زیادہ ہوتی ہے جو لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔انہوں نے جو خمیدہ دیوار بنائی ہے وہ آلودگی کے ساتھ ساتھ شور کو بھی کم کرسکتی ہےاور انہیں شہر میں سبز انفراسٹرکچر کے طور پر بنایاجاسکتا ہے۔