• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاہ شب سے بچانا ہے ایک سورج کو

سرِصلیب اُٹھانا ہے ایک سورج کو

کہاں پہ چاند چُھپاؤں گا اپنے پیکر میں

مِری پناہ میں آنا ہے ایک سورج کو

کہیں پہ ہاتھ نہ کانپیں گلاب دیتے ہوئے

مجھے چراغ دِکھانا ہے ایک سورج کو

تمہیں بھی پیاس بجھانا ہے اِک سمندر کی

مجھے بھی آگ دکھانا ہے ایک سورج کو

وہ جس کے نور سے تاروں کی سانس ٹوٹتی ہو

ہمیں وہ داغ دکھانا ہے ایک سورج کو

اسیرِ ظلمتِ شب ہُوں، اسیرِ یاس نہیں

مِری تلاش میں آنا ہے ایک سورج کو

(ظفر اقبال نادرؔ،نیو سینٹرل جیل، ملتان)

تازہ ترین