• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیری رحمان کی چیئرمین ایچ ای سی کو ہٹانے کی مذمت

رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے چیئرمین ایچ ای سی کو ہٹانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ اور تعلیم کا جنازہ نکالا جا رہا ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت مئی 2022 تک تھی، حکومت کی ایما پر کام نہ کرنے پر چیئرمین ایچ ای سی کو ہٹایا گیا، تباہی سرکار اداروں کو مسلسل بلڈوز کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی کے قوانین میں ترمیم وزیراعظم کی منظوری کا منتظر ہے، ترمیم سے ایچ ای سی چیئرمین کی مدت ملازمت 2 سال کی جائے گی، ترمیم سے ایچ ای سی کی خودمختاری کم کی جا رہی ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ ہر شعبے کو تباہ کرنے کے بعد اب اعلی تعلیمی نظام کو بھی تباہ کیا جا رہا ہے، اب تعلیم کو بھی آرڈیننس فیکٹری کی نظر کیا گیا ہے، تعلیم کو ایڈہاک بنیاد پر چلانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

تازہ ترین