• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان سے قبل مہنگائی ساتوے آسمان پر پہنچ گئی ہے،عظمیٰ بخاری


مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ رمضان سے قبل مہنگائی ساتوے آسمان پر پہنچ گئی ہے۔

عظمیٰ بخاری کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے حکومت کی کارکردگی پر تنقید کی گئی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں آٹے اور گندم کا بحران دوبارہ آنے والا ہے، سینیٹ الیکشن کے بعد چینی مافیا پھر سرگرم ہو چکا ہے، ذخیرہ اندوزوں اورمنافع خوروں کیخلاف حکومتی کارروائیاں صرف جعلی فوٹوسیشن تک محدود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کاخاتمہ صرف اپنے مافیا کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کیا، اس سیزن میں پنجاب کے عوام دوبارہ گندم اور آٹے بحران کے لیے تیار ہوجائیں۔

عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق اعوان کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ فردوس عاشق پرائی شادی میں ’عبداللّٰہ دیوانی‘ ہو کر پھر رہی ہیں، کوئی پوچھے باجی آپ کون؟۔

اُن کا کہنا تھا کہ خادمہ باجی آپ کے راجکماری کا بار بار نام لینے سے ان کا صدقہ اترتا ہے، توشاباش زیادہ لیا کریں۔

تازہ ترین