کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا چارج سنبھالنے والی کمیٹی نے قومی ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کردیا ہے۔ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل نوید اکرم کےمطابق سید خادم علی شاہ ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین ہونگے۔فٹ بال فیڈریشن کے صدر انجینئر اشفاق حسین شاہ نے ویمن فٹ بال چیمپئن شپ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئےدوبارہ شیڈول کا اعلان منیجرز میٹنگ میں کیا جائے گا۔