• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹ بال ہاؤس لاہور کا قبضہ اشفاق گروپ نے حاصل کرلیا

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق صدر اشفاق شاہ اور ان کے ساتھیوں نے فیفا فٹ بال فیفا ہائوس لاہور کا چارج سنبھال لیا۔ شرافت حسین نے کہا سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اشفاق شاہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر ہیں۔ ہم جب فٹ بال ہائوس آئے تو نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے چارج دینے سے انکار کیا ، وہ جاتے جاتے توڑ پھوڑ کرکے گئے۔ دوسری جانب نارملائزیشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ اشفاق شاہ اور اس کے گروپ نے لاہور میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے دفتر پر حملہ کیا۔ حملہ آوروں کے ساتھ سردار نوید حیدر خان بھی شامل تھے۔ فٹ بال ہاؤس پر زبردستی قبضہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین