اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیر اعظم عمران خان کے ذاتی معالج اور معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ عمران خان کرونا وائر س سے تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں ۔ ان کے لیب ٹیسٹ ان کی صحت کو مستحکم ظاہر کرتے ہیں ۔ وزیر اعظم کو ایڈوائس دی گئی ہے کہ وہ اگلے چند دنوں میں دو بارہ فرائض کی انجام دہی شروع کرسکتے ہیں اور روٹین ورک بحال کرسکتے ہیں ۔ یہ ا یڈوائس قومی اور بین الا قوامی ر ہنما اصو لوں کے عین مطابق ہے۔ادھر پی ٹی آئی کے ر ہنما سنیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان تندرست و توانا ہیں۔ ﷲ تعالی سبکو صحت عطا فرمائے‘اپنا اور دوسروں کا خیال رکھیں‘احتیاط کریں۔انہوں نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہی ۔