• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،دودھ میں چکناہٹ کی کمی پر 22 افراد گرفتار

پشاور( وقائع نگار) محکمہ خوراک نے پری رمضان آپریشن کے دوران مختلف علاقوں سے دودھ میں چکناہٹ کی کمی پر 22 افراد کو گرفتار کرلیا گیا محکمہ خوراک کی ٹیموں نے کوہاٹ روڈ‘ باڑہ روڈ اور یونیورسٹی روڈ کے مختلف علاقوں میں دودھ کی دکانوں میں دودھ کے معیار کو چیک کیا اور نرخوں بارے میں آگاہی حاصل کی جبکہ متعدد دودھ کی دکانوں سے نمونے حاصل کر کے موبائل وین کے ذریعے تجزیہ کیا جس میں چکناہٹ کم پائی گئی جس پر محکمہ خوراک کے افسران نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 22 دودھ فروشوں کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانوں میں مراسلے جمع کردیئے۔ راشننگ کنٹرولر پشاور نے کہا کہ صوبائی حکومت اور پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں شہریوں کو ہر صورت میں معیاری دودھ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ملاوٹی دودھ کی خرید و فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی جبکہ مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
تازہ ترین