نہر سوئز میں پھنسے تائیوان کے ایور گرین نامی مال بردار بحری جہاز کو نکال لیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق نہر سوئز میں پھنسے مال بردار جہاز کو نکال لیا گیا ہے لیکن ابھی واضح نہیں کہ تجارتی راستہ جہازوں کی آمدورفت کیلئے کب کھولا جائے گا۔
سوئز کینال میں بحری جہاز پھنسنے سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوا، دنیا کی اہم تجارتی گزرگاہ بند ہونے سے یومیہ 9 ارب ڈالر مالیت کی تجارت متاثر ہوئی، تجارتی نقل و حمل کے نقصان کا تخمینہ 400 ملین ڈالر فی گھنٹہ لگایا گیا ہے۔
مال بردار جہاز منگل کو نہر سوئز میں پھنس گیا تھا، نہر سوئز میں بحری جہاز پھنسنے سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوا کیونکہ جہاز پھنسنے سے سیکڑوں مال بردار جہاز رک گئے تھے۔
واضح رہے کہ دس فیصد سے زائد عالمی تجارت نہر سوئز کے راستے ہوتی ہے، نہر سوئز ایشیا اور یورپ کے درمیان مختصر ترین سمندری راستہ ہے، مصری عملے کی کوششوں سے جہاز دوبارہ سفر کے قابل ہوا۔