• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں ایک ہزار 89 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو سرمایہ کاری کا منفی دن رہا۔

شیئرز بازار کا 100 انڈیکس ایک ہزار 89 پوائنٹس کم ہو کر 40 ہزار 431 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1208 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ انڈیکس کی آج کم ترین سطح 44 ہزار 312 پوائنٹس رہی۔

شیئر بازار میں 52 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 23 ارب روپے سے زائد رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 191 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 845 ارب روپے ہوگئی ہے۔

تازہ ترین